کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر فرزند بلوچستان راجی راہشون صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ سے مرکزی جونیئر نائب صدر و چیئرمین یونین کونسل سنگ قلات ظریف زدگ بلوچ نے انکے رہائشگاہ کوئٹہ میں اہم تفصیلی ملاقات کی ملاقات میں کامیاب قومی کونسل سیشن و جلسہ ِ عام، پارٹی امور، علاقائی مسائل، بی ایس او عوامی کی تشکیل، جاری مردم شماری اور پارٹی فعالیت کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میر اسد اللہ بلوچ نے پارٹی کارکنان کیلئے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی بلوچ قوم کی حقیقی ترجمان جماعت ہے پارٹی کارکنان جماعت کے اعراض و مقاصد اور منشور کو لے کر بلوچستان کے چھپے چھپے میں پھیل جائیں اور ایک ایک بلوچ ماں، بہن و بھائی اور پیر و جوان تک بلوچ قوم کی مظلومیت و محکومت کے حوالے سے بی این پی عوامی کی دو ٹوک مواقف کو واضح کریں تاکہ اس شعوری کوشش میں ہر ایک بی این پی (عوامی) کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے مستقبل نئی نسل جو بلوچ سیاست سے بیگانگی کی راہ اختیار کر چکی ہے ان میں حساس مایوسی ختم کرنا اور سیاسی میدان میں انکے کردار سے بلوچ قوم کو فائدہ پہنچانا پارٹی ترجیحات میں شامل ہے۔ بلوچستان میں اب بی این پی (عوامی) کے کاروان میں وارثت کی سیاست دم توڈ چکی ہے اب کوئی نام نہاد لیڈر اپنے بلوچ قوم کی نئی نسل پر اپنی اولادوں کی حکمرانی مسلط نہیں کر سکتا، پارٹی کی قیادت ان ورکروں کی ہوگی جنہوں نے پارٹی کے لئیے قربانیاں دی ہیں اور بی ایس او (عوامی) کی قیادت مکمل بااختیار ہوگی اور انکے اندر پاکٹ آرگنائزیشن کا احساس ختم کر دینگے اور انکی قیادت کو فیصلہ سازی میں خود مختار بنائیں گے انہوں نے کہا کہ مردم شماری بلوچ کی بقاء کا مسئلہ ہے جیسے سیاسی قیادت نے سنجیدگی سے نہیں لیا، سر جوڈ کر اس اہم مدعے پر پیش رفت نہیں کی گوادر بلوچستان میں اس وقت اہم ترین جغرافیائی اہمیّت کا حامل خطہ ہے جسکی آبادی بڑھانے میں غیر سنجیدگی خطے میں بلوچ قوم کو اقلیت میں بدلنے کی عاقبت نا اندیشی ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ کیچ میں پارٹی کاروان سے بھگوڑے سپہ سالار کو مسترد کرکے پارٹی کارکنان نے اپنی نظریاتی وابستگی برقرار رکھتے ہوئے پارٹی کو مزید مستحکم بنا کر مثالی کارنامہ سر انجام دیا اور اہلیان کیچ لاوارث نہیں بلکہ نوجوان قیادت کو تمام تر سہولیات سے آراستہ کرکے کیچ کی سرزمین میں پھیلا دینگے اور ایک ایک بلوچ گھر تک سہولیات و ضروریات کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔ پارٹی کارکنان بلا امتیاز کیچ میں ہر سیاہ و سفید کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
پارٹی کارکنان بلا امتیاز کیچ میں ہر سیاہ و سفید کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ، میر اسد اللہ بلوچ

ٹیگز:
میر اسد اللہ بلوچ
