کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا اور دیگر پاکستانیوں کے کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مرحومہ نے ہاکی کے میدان میں ملک،قوم اور صوبے کا نام روشن کیا ہے. مالی مشکلات کی وجہ سے شاہدہ رضا سمیت دیگر پاکستانیوں نے اٹلی جانے کا ارادہ کیا تھا جوکہ جان لیوا ثابت ہوا.دکھ و رنج کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اللہ پاک سے ان کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
مرحومہ شاہدہ رضا نے ہاکی کے میدان میں ملک،قوم اور صوبے کا نام روشن کیا ہے ، فرح عظیم شاہ

ٹیگز:
فرح عظیم شاہ
