کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے آج بروز جمعرات2مارچ کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال ہوگاجس کے دوران چمن کوئٹہ تا کراچی،کوئٹہ تاژوب اسلام آباد،کوئٹہ،سبی تا سکھر،کوئٹہ سے اندرون صوبہ قومی شاہراہوں کو مختلف مقامات پر زمینداروں کی جانب سے بند کیاجائے گا،تمام مسافروں،مرد وخواتین، ٹرانسپورٹروں سمیت دیگر سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی بھی مشکل سے بچا جاسکے،اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو بلوچستان بھر کے زمینداروں کے ساتھ مشاورت اور سیاسی،مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لیکر مزید سخت احتجاجی لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔ان خیالات کااظہار زمیندارایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمدشاہوانی،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی،حاجی عبد الجبار کاکڑ، حاجی نوراحمدبلوچ، کاظم خان اچکزئی، سید عبد القہار آغا، ملک رمضان مہتر زئی، حاجی شیر علی مشوانی،حاجی افضل دشت، عبید اللہ پانیزئی، خالق داد، عبد اللہ جان میر زئی، عبدالمجید مشوانی،حاجی عبدالعزیز شاہوانی،حاجی حیات کھڈ کوچہ، عزیز مغل قلات، منیر شاہوانی، حاجی یعقوب رئیسانی سوراب،عید محمدکرد خضدار،دوست محمد کٹکے زئی، مبارک علی بادینی، ملک منظور، حاجی نبی بخش کرد، حاجی روز الدین کاکڑ، حاجی محمدنعیم زیارت، صدیق اللہ آغا ودیگر نے مختلف اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے آج بروز جمعرات 2مارچ کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگا جس کے دوران چمن کوئٹہ تا کراچی،کوئٹہ تاژوب اسلام آباد،کوئٹہ سبی تا سکھر اورکوئٹہ سے اندرون صوبہ قومی شاہراہوں کو مختلف مقامات پر زمینداروں کی جانب سے بند کیاجائے گااس سلسلے میں تمام زمینداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیاری مکمل کرے،زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے 2مارچ کو صبح 7بجے تا شام 5بجے تک ہڑتال رہے گا،عوام،ٹرانسپورٹرز سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل ہے کہ وہ اس ہڑتال کوکامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں،ہڑتال کے دوران ایمبولینس اور میت کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔بلوچستان کی تمام سیاسی،قومی،وسیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی ہٹ دھرمی کے خلاف آواز بلند کرے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے زمینداران پہلے ہی تباہی سے دوچار ہیں،سیزن میں کھاد کی غائب اور بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کردی جاتی ہے جس سے یہاں کے زمینداران کو اربوں روپے کے نقصانات کاسامنا کرناپڑتاہے،وفاقی حکومت بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ ناروا سلوک ختم کرے یہ سوتیلی ماں والا سلوک ناقابل برداشت ہوتاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ باغات میں درختوں نے جو پھول آنے کے بعد پانی کی قلت کی وجہ سے پھول مرجا کر گر کر خاک میں مل گئے ہیں،آئندہ بلوچستان میں سیب،انارسمیت دیگر کو بڑے پیمانے پر نقصانات کااندیشہ ہے۔انہوں نے کہاکہ قلات،خضدار،خاران،نوشکی،آواران،منگچر،سوراب،مستونگ،لک پاس،کرگاپ،کانک، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،پشین،زیارت، دکی،لورالائی،سبی سمیت دیگر علاقوں میں زمینداروں کی جانب سے بلوچستان کی قومی شاہراہیں بند کی جائیں گی۔
زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے کل پہیہ جام ہڑتال ہوگا،ملک نصیر احمد شاہوانی

ٹیگز:
ملک نصیر احمد شاہوانی
