کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے معروف لوک گلوکار واسو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو غریق رحمت کرے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرحوم نے اپنی لوک داستانوں میں حب الوطنی اور بہادری کا درس دیا اور ان کی وجہ شہرت منفرد انداز میں ہمارے اسلاف کی حقیقی تعلیمات سے نوجوان نسل کو روشناس کرانا تھا وزیراعلیٰ نے پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
مرحوم لوک گلوکار واسو نے اپنی لوک داستانوں میں حب الوطنی اور بہادری کا درس دیا،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
