کوئٹہ (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل سریاب سے مربوط کلی شیخان علاقائی یونٹ کی آرگنائزنگ باڈی کا اجلاس علاقائی آرگنائزر اکبرخان بڑیچ کی صدارت میں شیر لالا کی بیٹھک میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علاقائی یونٹ میں تنظیمی سیاسی فعالیت، خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کے جلسہ عام کی تیاری کو زیر غور لایا گیا۔ اجلاس سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار ادریس خان بڑیچ، ضلع کوئٹہ کے سینئر معاون سیکرٹری جمشید دوتانی، تحصیل سریاب کے صدر سید عبدالخالق آغا، سابق سیکرٹری نیاز بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان شہید کے نظریات وافکار پر کاربند ہوکر ہی ان کے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ پارٹی کے کارکنوں کو محمود خان اچکزئی کی قیادت اور ان کی قومی سیاسی جمہوری بیانیہ پر نہ صرف فخر ہے بلکہ کارکنوں اور عوام کی ان کے اس بیانیہ کو بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے عوام کو ہر شعبہ زندگی میں بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے پشتون عوام پر نہ صرف روزگار کے دروازے بند جارہے ہیں بلکہ ان کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو چلانے کیلئے ملکی آئین پر اس کے اصل روح کے مطابق عملدرآمد ناگزیر ہے لیکن یہاں ملک میں آئین، جمہوریت کو پائمال کردیا گیا ہے، ملک کے اداروں کو کرپشن،کمیشن کے ذریعے کوکھلا کرکے عوامی خدمت پرمامور اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن ہر قسم کے حالات صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین محترم محمود خان اچکزئی کی قیادت میں جاری قومی اہداف کے حصول کی جاری جدوجہد کو مزید تیز کرے اور اپنے تنظیمی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ کرتے ہوئے اپنے تنظیمی ڈھانچوں کو فعال ومنظم بنائیں کیونکہ ہمارے ابتدائی، علاقائی یونٹس سے ہی عوام کے بنیادی مسائل کے حل کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ اجلاس میں ضلع معاون سیکرٹری عطا اللہ امیری، ضلعی کمیٹی کے رکن صلاح الدین بُڑیچ، تحصیل سریاب جنرل سیکرٹری صدام خان اچکزئی، تحصیل اطلاعات سیکرٹری عامر افغان، تحصیل معاون خان ودان کاکڑاور کلی شیخان علاقائی یونٹ کی آرگنائزنگ باڈی کے تمام اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔
روزگار سے محرومی پشتونوں کی معاشی قتل عام کے مترادف ہے، سردار ادریس بڑیچ

ٹیگز:
سردار ادریس بڑیچ
