کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بارکھان واقعہ کے خلاف دھرنا، دھرنے کے شرکاء دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی آل پاکستان مری اتحاد کے جہانگیر مری نے بارکھان واقعہ کے خلاف دھرنا ختم کرنے جبکہ دوسرے دھڑے میر نعمت مری نے دھرنا جاری رکھنے کااعلان کیا۔کوئٹہ کے ریڈ زون میں بارکھان میں پیش آئے واقعے کیخلاف مری اتحاد کا تین میتوں کے ہمراہ ریڈ زون میں دھرنا جاری تھا جب کہ خان آف قلات کے بھائی سینیٹر آغا عمر احمد زئی نے ریڈزون میں دھرنا ختم کرنیکا اعلان کیا۔قبائلی جرگے کے نمائندے خان آف قلات کے بھائی پرنس عمراحمد زئی کی سربراہی میں دھرنے کے مقام پر پہنچے، دھرنے میں سردار سخی جان سمالانی بھی قبائلی عمائدین کیساتھ تھے۔خان آف قلات کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد دھرنے میں میر نعمت مری سمیت دیگرشرکا نے دھرنا ختم کرنے کی مخالفت کی تاہم آل پاکستان مری اتحاد کے رہنما مہردین مری اور جہانگیر مری نے بھی دھرنا ختم کرنیکا اعلان کردیا۔مہردین مری نے کہا کہ ہماریمطالبات پورے ہوگئے ہیں، ہم دھرنا ختم کرنیکا اعلان کرتے ہیں، ہمارے دوسرے مطالبات بھی تسلیم کر لیے گئے ہیں۔چیئرمین مری اتحاد مہردین مری نے کہا کہ صوبائی وزیرعبدالرحمان کھیتران کی گرفتاری اور خان محمد مری کی فیملی بازیاب ہوگئی ہے جس پر خان آف قلات کے بھائی پرنس عمرکے اعلان کے بعد دھرنا ختم کرتے ہیں۔مہر دین مری نے کہا کہ گراں ناز اور اس کی بیٹی کو کراچی میڈیکل کے لیے لے جائیں گے جب کہ لاشوں کو ڈی این اے کے لییلے جارہے ہیں، تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔آل پاکستان مری اتحاد کے سیکرٹری جنرل جہانگیر مری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مغوی افراد کو دھرنے میں لانے کے بجائے پولیس ٹریننگ سینٹر میں رکھا گیا ہے والدہ کو لاشیں دیکھانے کی اجازت نہیں دی جاری ہیں لاشیں خراب ہورہے ہیں ان کو تدفین کرنی ہے مغیوں کو حراست میں رکھ کر بیان لیاجارہاہے161 کا بیان لیا جانے کے لئے کل مغویوں پر دباو ڈالا جارہا تھاخان محمد مری کی بیوی رو رہی ہے کہ مجھے میرے بچوں کی لاشیں دکھائی جائیں۔چئیرمین مری اتحاد مہردین مری نے کہاکہ خان آف قلات کے بھائی پرنس عمر اغا کے اعلان کے بعدمری آل پاکستان مری اتحاد دھرنا ختم کرتے ہیں،ہم اپنے شہیدوں کو دوسروں کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونے دیں گے ہماری لاشیں خراب ہو رہی ہیں خان محمد مری نے کل ہی تدفین کا کہہ دیا تھا ہمارے ساتھ صوبائی حکومت نے کوئی تعاون نہیں کیاحکومت سردار عبدالرحمان کھیتران کی پشت پناہی کر رہے ہیں ہم آئی جی بلوچستان کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے مغویوں کو بازیاب کروایا اور دیگر مطالبات مانے لاشوں کو ڈی این اے کے لیے لے جارہے ہیں، تدفین کا اعلان بعد کیا جائے گاگران ناز اور اس کی بیٹی کو کراچی میڈیکل کے لیے لے جائیں گے۔دوسری جانب مری نوجوانوں کا احتجاجی دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نعمت مری کاکہناتھاکہ ہمیں جب تک ایف آئی آر کی کاپی فراہم نہیں کی جاتی دھرنا ختم نہیں کرینگے سینیٹر آغا عمر احمد زئی کے کہنے پر دھرنے ختم کیا گیا ہے ہم اپنے لاشوں پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دینگے،چنگیز مری نے کہاکہ ریڈزون میں موجود لاشوں کو تدفین کرنے نہیں دینگے،اگر لاشوں کو تدفین کرنے دیاگیاتو ہمارے مطالبات منظور نہیں ہونگے ایف آئی آر میں سردار کھیتران کو بھی نامز دکیا جائے غریب مری نوجوانوں کو قتل کیا گیاخان محمد مری سردار کھیتران کے گھر میں ملازم تھامری سمیت تمام قبائل سے خاتون نے قران پاک اٹھاکر اپیل کی نوجوان لڑکی کی لاش شاہد ویڈیووائرل کرنے پر قتل کیا گیاجدوجہد سے خاتون سمیت 6 بچے بازیاب ہوگئے تینوں افراد کے قتل کا ایف آئی آر سردار کھیتران کیخلاف درجہ کیے جائے ہمارے بڑے بھی سردار کھیتران کومحفوظ راستہ دے رہے ہیں۔
بارکھان واقعہ کے خلاف دھرنا، دھرنے کے شرکاء دو دھڑوں میں تقسیم

ٹیگز:
بارکھان واقعہ
