کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ سیکرٹری ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی میت تربت روانہ، تدفین آبائی علاقے شاپک میں کی جائیگی، نیشنل پارٹی کے اعلامیے کے مطابق نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ سکریٹری ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی میت جمعرات کو کراچی سے تربت کے لیے روانہ کی گئی جو آج جمعہ کی صبح 9 بجے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے گھر تربت پہنچا ئی جائے گی جہاں سے نیشنل پارٹی تربت کے قافلے کی صورت میں میت تدفین کے لیے شاپک کے لیے روانہ ہوگئی اعلامیے میں نیشنل پارٹی کیچ، گوادر اور دیگر علاقوں کے تمام ساتھیوں کو صبح نو بجے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے گھر میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی تدفین آج صبح 11بجے انکے آبائی علاقے شاپک میں کی جائے گی۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ سیکرٹری ڈاکٹر کہورخان بلوچ کی میت تربت روانہ، تدفین جمعہ کوآبائی علاقے شاپک میں کی جائیگی

ٹیگز:
ڈاکٹر کہورخان بلوچ
