کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ کے کوارڈینیٹرز کو کوئی سرکاری مراعات نہیں دئیے جارہے،وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کے خوشحال بلوچستان کے وژن کو مدنظررکھتے ہوئے کوارڈینیٹرز کی تعیناتی کی گئی ہے جو مختلف اضلاع،گاؤں اور گلیوں میں جا کر عوام کو درپیش مسائل سنیں اور انہیں وزیراعلیٰ بلوچستان تک پہنچائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔فرح عظیم شاہ کہاکہ کوارڈینیٹرز کی تعیناتی خالصتاََ اونری بنیادوں پر ہیں انہیں کسی قسم کی سرکاری مراعات نہیں دی جارہی وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کے خوشحال بلوچستان کے وژن کو مدنظررکھتے ہوئے کوارڈینیٹرز کی تعیناتی کی گئی ہے جو مختلف اضلاع،گاؤں اور گلیوں میں جا کر عوام کو درپیش مسائل سنیں اور انہیں وزیراعلیٰ بلوچستان تک پہنچائیں،یہ جعلی پروپیگنڈہ جو حقیقت کے برعکس کیاجارہاہے عوام اور ان کے ملک وصوبے کو نقصان پہنچاناہے،یہ اہم اقدامات وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے لئے گئے ہیں،ان اقدامات کو سراہنے کی بجائے پروپیگنڈہ کا حصہ بننے سے عوام گریز کریں۔
وزیراعلیٰ کے کوارڈینیٹرز کو کوئی سرکاری مراعات نہیں دئیے جارہے،فرح عظیم شاہ

ٹیگز:
فرح عظیم شاہ
