کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عام عوام اور کارکنوں کی جماعت ہے جس میں سب سے زیادہ عزت اور اہمیت کارکنوں کو حاصل ہے، آنے والے عام اور کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکر ٹری روز ی خان کاکڑ،سنیئر نائب صدر سردار محمد عمر گورگیج اورکونسلر محمد علی حسن زئی جمعرات کو شمولیتی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ تقریب میں درجنوں سیاسی کارکنوں نے سردار محمد عمر گورگیج کی سربراہی اور کونسلر محمد علی حسن زئی کی قیادت میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو اپنی اور صوبائی قیادت کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اصولوں کی سیاست کرتے ہوئے ملک میں رہنے والے تمام طبقات کی خدمت اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے پرامن سیاسی جدوجہد کررہی ہے ملک اور صوبے میں تمام بڑے میگا پراجیکٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے تاریخی کارنامے ہیں پارٹی کا وطیرہ رہا ہے کہ جدوجہد میں ساتھ دینے والے کارکنوں کو کھبی نہیں بولتی۔انہوں نے کہا کہ آپ دوستوں کے آنے سے کوئٹہ میں پارٹی کو مزید تقویت ملے گی آنے والے جنرل اور کوئٹہ کے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہے تمام ساتھیوں کو پارٹی کا پیغام عام کرنے اور گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے عوامی طاقت کے بغیر اپنے منشور کو عملی جامہ پہنانا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عام عوام اور کارکنوں کی پارٹی ہے اور ملک کی واحد پارٹی جس میں سب سے زیادہ عزت اور اہمیت کارکنوں کو حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ آئے روز سیاسی کارکن دیگر پارٹیوں سے مایوس ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں کارکنوں کی مدد سے پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر برسرِاقتدار اکر صوبے کی پسماندگی، جہالت، بیروزگاری کے خاتمے اور ترقی وخوشحالی کیلئے قابل عمل منصوبوں کا آغاز کرے گی۔تقریب میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین رند، فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ، آفس سیکرٹری اختر بلوچ، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل، اراکین صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی سابق صوبائی وزیر یونس ملازئی، سردار عمران بنگلزئی، سید داودشاہ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صدر عین الدین کاکڑ، رکن صوبائی کونسل حاجی ندا محمد ترین، سردارزادہ عبدالصمد گورگیج، رخشان ڈویژن کے میڈیا کوآرڈینیٹر ثناء اللہ دانش، پیپلز یوتھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک حنیف کاکڑ، رکن میڈیا ٹیم اسرار شاہونی، پیپلز لیبر بیورو کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جعفر خان کاکڑ، کامریڈ حکیم سید اور دیگر بھی شریک تھے۔
پیپلز پارٹی عام عوام اور کارکنوں کی جماعت ہے جس میں سب سے زیادہ عزت اور اہمیت کارکنوں کو حاصل ہے، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
