کوئٹہ +اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے رابطہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیر خزانہ کی بلوچستان حکومت کو درپیش مالی مسائل کی طرف توجہ دلوائی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت اور سرکاری شعبے کو مالی مسائل درپیش ہیں، فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے وفاقی حکومت کوفراخدلانہ اقدامات اٹھانے ہونگے۔وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ کی تجویز سے اتفاق کیا اور یقین دہانی کرائے کہ صوبے کو درکار فنڈز فوری طور پر جاری کئے جائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنی طرف سے اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور بلوچستان کی عوام کی جانب سے وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔
بلوچستان میں حکومت اور سرکاری شعبے کو مالی مسائل درپیش ہیں، فوری حل کرنے کی ضرورت ہے،چیئرمین سینٹ

ٹیگز:
چیئرمین سینٹ
