حب (ڈیلی گرین گوادر)حب پولیس کی بڑی کامیابی، میونسپل کارپوریشن کے ملازم نیک محمد کے اندھے قتل اور ڈکیتی کی واردات چار گھنٹوں میں ٹریس، مرکزی ملزم صابر مگسی گرفتار، آلہ قتل 9mm پسٹل برآمد، شناخت پریڈ کے دوران چشم دید گواہان نے ملزم کو شناخت کر لیامورخہ 16 نومبر 2026 کو شام تقریباً 6:40 بجے عدالت روڈ، نزد حاجبانی رضیہ مسجد حب کے مقام پر دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے میونسپل کارپوریشن حب کے ملازم نیک محمد سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ اس دوران مقتول کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں نیک محمد شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں سول ہسپتال حب میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی حب مرزا بلال حسن کی خصوصی ہدایات پر قاتلوں کی بروقت گرفتاری اور واردات کو ٹریس کرنے کے لیے ASP حب عدنان بشیر اور SDPO حب سرکل امام یعقوب بلوچ** کی زیرِ نگرانی ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں SHO بیروٹ عطاء اللہ جاموٹ، SHO ساکران عبدالقادر شیخ اور SHO حب سٹی عبدالصمد زہری شامل تھے۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تفتیش کا آغاز کیا اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں صرف چار گھنٹوں کے اندر اس اندھے قتل اور ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کرتے ہوئے مرکزی ملزم صابر مگسی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا 9mm پسٹل (آلہ قتل) برآمد کر لیا گیا، جسے مزید فرانزک تجزیے کے لیے FSL لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔آج گرفتار ملزم کو معزز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا گیا، جہاں واقعے کے چشم دید گواہان نے دورانِ شناخت پریڈ ملزم کو بلا ہچکچاہٹ شناخت کر لیا، جو تفتیش کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واردات میں ملوث دوسرے شریک ملزم کی گرفتاری، مقتول کا چھینا گیا موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ضلع حب پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کے لیے پْرعزم ہے۔ پولیس کی جانب سے اس اندھے قتل اور ڈکیتی کی واردات کو جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی بنیادوں پر ٹریس کرکے ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں، تاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
حب پولیس کی بڑی کامیابی، میونسپل ملازم نیک محمد کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

ٹیگز:
حب پولیس
