کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ واقعے سے پوری دنیا میں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے جس پر عالم اسلام میں شدید غم و غصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی مذہب اور مقدس کتوب کی توہین کرنا ناروا اقدام ہے جبکہ اسلام کسی بھی مذہب کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ مذہب کے خلاف وحشیانہ اقدام سے مذہبی منافرت بڑھتی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ یہ واقعہ مسلم امہ کے خلاف ایک سازش ہے جبکہ ایک مخصوص گروہ کا اس قسم کی حرکت پر انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے۔ کسی بھی مذہب اور مقدس مقامات کی بے حرمتی سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہونگے۔ سویڈن حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ہر فورم پر اس کے خلاف آواز بلند کرے گی۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،میرضیاء لانگو

ٹیگز:
میرضیاء لانگو
