مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) گیس پریشر میں کمی کے خلاف مظاہرین نے نواب ہوٹل پر روڈ بلاک کردیا روڈ کے دونوں اطراف میں گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک گیس پریشر میں مستقل بحالی کی ضمانت نہیں دی جائے گی روڈ بلاک رہے گا روڈ دو مختلف مقامات پر بند کیا گیا ہے جنگل کراس اور نواب ہوٹل پر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود ہے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ اور زونل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی حاجی محمدسلیم کا نواب ہوٹل کے مقام پر گیس پریشر کی کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرین سے مزاکرات کامیاب قومی شاہراہ وکو ٹریفک کیلئے بحال کردیاگیا۔جبکہ جنگل کراس پر خواتین کو دہرنا بدستور جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ مزاکرات کیلئے دہرنے میں پہنچ گئے۔
مستونگ، گیس پریشر میں کمی کے خلاف مظاہرین نے نواب ہوٹل پر روڈ بلاک کردیا

ٹیگز:
مستونگ
