کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جناز ہ ادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سوئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل رحم علی کی نما ز جنازہ سوئی جبکہ کانسٹیل نصر الدین کی نماز جنازہ صحبت پور میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ پولیس حکام سمیت شہریوں کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی بعدازاں شہداء کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کے بعد مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی۔
سوئی میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جناز ہ ادا کردی گئی

ٹیگز:
سوئی
