کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کرائمزبرانچ کوئٹہ کی اہم کارروائی،شہیدعبدالقدوس نیچاری کا مرکزی ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق مورخہ 18/08/022 کو نامعلوم الاسم ملزم/ملزمان نے قلات میں عبدالقدوس نامی شخص سے گاڑی چھینتے ہوۓ قتل کیا اور B ایریا میں اسکی بند بوری لاش پھینکی۔ ا س پر لیویز تھانہ قلات میں نامعلوم الاسم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 16/022 بجرم 396 درج رجسٹر ہوا۔ مقدمہ کی تفتیش بعد ازاں کراٸمز برانچ ٹرانسفر ہوٸی اور تفتیش پر محمدابراہیم کو مامور کیا گیا۔ مقدمہ کی تفتیش عمل میں لاتے ہوۓ محمدابراہیم نے مقدمہ کو ٹریس کرکے حسب الحکم جناب DIG/CB صاحب اور زیرنگرانی جناب SSP/CB انوسٹیگیشن صاحب محمدابراہیم اور سید ظہیر عباس ASI نے کاروااٸی عمل میں لاتے ہوۓ مقدمہ میں ملزم نبی بخش کو گرفتار کیا جس نے مزید اپنے پانچ ساتھیوں کے نام بتلاۓ۔ ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ گاڑی تربت سے برآمد ہوٸی۔ ملزمان نے خضدار, لسبیلہ, پنجگور اور قلات میں کٸی وارداتوں کی ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش مقدمہ جاری ہے۔
کرائمزبرانچ کوئٹہ کی اہم کارروائی،شہیدعبدالقدوس نیچاری کا مرکزی ملزم گرفتار

ٹیگز:
شہیدعبدالقدوس نیچاری
