کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ پر واقع چلتن ہاسنگ سکیم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تفصیلی تفتیش جاری ہے اور ذمہ دار افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ کسی بھی معلومات کی صورت میں فورا متعلقہ تھانے سے رابطہ کریں۔
کوئٹہ، ائیرپورٹ روڈ چلتن ہاوسنگ سکیم میں فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
