کوئٹہ :کوئٹہ کی سردار بہادرخان وومن یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شائستہ کورونا وائرس اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کی اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شائستہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہائش پذیر اور کورونا وائرس شکار تھیں انہیں طبیعت خراب ہونے پر بی ایم سی منتقل کیا گیا جہاں انتقال کر گئیں جبکہ ایس ایچ او بروری تھانہ احسان اللہ مروت نے بتایا کہ مرحومہ کو دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ڈاکٹر شائستہ کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ کنٹریکٹ پر سردار بہادرخان وومن یونیورسٹی پر کام کررہی تھیں اور ان کا کنٹریکٹ دو روز قبل ہی ختم ہو گیا تھا۔
پروفیسر ڈاکٹر شائستہ کورونا وائرس اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں ،لیاقت شاہوانی

ٹیگز:
پروفیسر ڈاکٹر
