لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کئی روز سے لاپتہ کمسن بچے کی لاش پانی کے ایک کنویں سے برآمد کرلی گئی۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت وقاص زخپل کے نام سے ہوئی ہے، جو 29 اکتوبر 2026 کو لورالائی کے علاقے کلی گرمئی سے لاپتہ ہوگیا تھا رائع کے مطابق کمسن بچہ وقاص زخپل 29 اکتوبر کو کلی گرمئی سے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا، جس کے بعد اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی جانب سے بچے کی تلاش شروع کی گئی تھی۔ بچے کے لاپتہ ہونے کے باعث گھر والے شدید پریشانی اور اضطراب میں مبتلا تھے اور اس کی بحفاظت واپسی کے منتظر تھے تاہم اب کلی گرمئی میں واقع پانی کے ایک کنویں سے کمسن بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت لاپتہ بچے وقاص زخپل کے نام سے کی گئی ہے۔ بچے کی لاش ملنے کی اطلاع پر علاقے میں افسوس اور غم کی فضا پھیل گئی، جبکہ اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا کمسن بچے کی لاش کنویں سے ملنے کے واقعے نے علاقے کے لوگوں کو بھی سوگوار کردیا ہے۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور بچے کی موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی واضح رہے کہ بچے کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید معلومات اور متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات کی تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
لورالائی،لاپتہ کمسن بچے کی لاش کنویں سے برآمد

ٹیگز:
لورالائی
