قلعہ عبداللہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ کے زیر اہتمام داعی امن کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ، مرکزی سیکرٹری مالیات مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا حسین احمد شررودی، مولانا حافظ محمد یوسف، میر یونس عزیز زہری، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز خان کاکڑ، سید عبد الواحد آغا، مولانا فتح محمد، مولانا سراج الدین،مولوی گل محمد، مولوی اللہ نور آغا، مفتی محمد اشرف جے ٹی آئی کے حکمت اللہ کاکڑ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو قومی سیاست سے اوٹ کرنے اور اس کی سیاسی و عوامی قوت کو کمزور کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، جمعیت ایک نظریاتی، عوامی اور جمہوری جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں، اسے کسی سازش، دباؤ پروپیگنڈے یا ہتھکنڈوں کے ذریعے سیاسی میدان سے نہیں نکالا جا سکتا، مدارس دینیہ اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ہمارے لیے ریڈ لائن ہیں، ان کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش، کردار کشی اور منفی پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ہم اپنے قائد اور دینی مدارس کے تحفظ کے لیے آئینی، جمہوری اور پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، ملک میں اسلامی فلاحی ریاست کا قیام، آئین کی بالادستی، عوام کے حقوق، معاشی انصاف اور مظلوم طبقات کی آواز بننا جمعیت علماء اسلام کی اولین ترجیحات ہیں، رہنماؤں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہر دور میں سیاسی مشکلات، دباؤ اور سازشوں کا جرات مندی سے مقابلہ کیا ہے، ہمارے خلاف مختلف ادوار میں بے بنیاد الزامات لگائے گئے، لیکن آج تک کوئی ادارہ ہمارے خلاف لگائے گئے الزامات کے ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا، سب جانتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام اور اس کی قیادت کا اصل جرم دین، مدارس، آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کی بات کرنا ہے، دینی مدارس لاکھوں بچوں کو مفت تعلیم، تربیت، رہائش اور خوراک فراہم کر رہے ہیں، یہ ادارے معاشرے میں دینی شعور، اخلاقی تربیت اور خدمت خلق کا عظیم فریضہ انجام دے رہے ہیں، مدارس کو دباؤ میں لانے، ان کی آزادی سلب کرنے یا سرکاری اداروں کی طرز پر ایسے نظام میں جکڑنے کی کوششیں جن کا مقصد ان کی خودمختاری اور تعلیمی کردار کو تباہ کرنا ہو، کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دینی مدارس قوم کا سرمایہ اور اسلامی تشخص کے محافظ ہیں، ان کے خلاف اقدامات دراصل دینی تعلیم اور عوام کے مذہبی حق پر حملہ ہیں، جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ پرامن، شائستہ اور آئینی سیاست کو اپنا شعار بنایا ہے، ہم تصادم، انتشار اور تشدد کے بجائے عوامی قوت، سیاسی شعور اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے ملک کے نازک حالات میں ہمیشہ پاکستان کی وحدت، استحکام اور بقا کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور ہر مشکل وقت میں وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کی، قیادت نے واضح کیا کہ جمعیت علماء اسلام کے خلاف کسی بھی قسم کے ہتھکنڈے، پابندیاں، دباؤ یا منفی پروپیگنڈے جماعت کے نظریے اور عوامی جدوجہد کو ختم نہیں کر سکتے، ہم اپنے اکابرین کے مشن، دینی مدارس کے تحفظ اور عوام کے حقوق کے لیے میدان عمل میں موجود رہیں گے اور پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے ملک میں حقیقی جمہوریت، اسلامی فلاحی نظام اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
جمعیت کو قومی سیاست سے آؤٹ کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، مولانا عبد الواسع

ٹیگز:
مولانا عبد الواسع
