نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر) نصیر آباد ڈیویژن کے تمام اضلاع کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے پی پی پی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کی ہدایت پر مستحق خاندانوں کی خواتین اور بچوں کے لئے کمبل روانہ کردیے ہیں ثناء درانی پی پی کی کارکن و سماجی رضاکار محترمہ ثناء درانی نے کہا ہے کہ نصیر آباد ڈیویژن کے تمام سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے اس حوالے سے سماجی شعبوں کے مخیر حضرات کے تعاون سے خواتین اور بچوں کے لئے امداد اکھٹی کرنے کی ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں اور پی پی پی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کی ہدایت کی روشنی میں پی پی یوتھ ونگ بلوچستان کے نمائندوں کے زریعے مستحق خاندانوں کی خواتین اور بچوں کے لئے کمبل روانہ کردیے ہیں اور مزید امداد کی کوششیں جاری رہینگی۔
نصیرآباد ڈیویژن کے تمام اضلاع کے سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد جاری رکھیں گے، ثناءدرانی

ٹیگز:
ثناءدرانی
