ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کچی کینال کی شاخ نمبر 12 میں دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں افراد کینال میں ڈوبنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی۔ تاہم جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی مزید معلومات کا انتظار ہے۔
ڈیرہ بگٹی، کچی کینال میں دو افراد ڈوب کر جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
