پشاور(ڈیلی گرین گوادر) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی بتائے سلمان رشدی پر حملے کو کس کے اشارے پر بلاجواز قرار دیا؟۔مرکزی مجلس عمومی کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ سلمان رشدی کے ساتھ جو ہوا وہ امت مسلمہ کا رد عمل ہے۔ سلمان رشدی کے خلاف سب سے پہلے آواز ہم نے 1988 میں اٹھائی ۔ نیازی بتائے سلمان رشدی پر امریکا میں ہونے والے حملے کو یہاں بلا جواز قرار دینا کس کے اشارے پر ہے ؟
انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کے پی میں مذہب کی جڑیں ختم کرنے کے لیے نیازی کو حکومت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابر نے فتنوں کا مقابلہ گھروں میں بیٹھ کر نہیں، بلکہ میدان عمل میں کیا۔ جو شخص کہے کہ اگر نیازی نمرود کو بھی کھڑا کرے تو میں اس کو بھی ووٹ دوں گا ، اس قسم کی باتیں فتنے کی علامت ہیں ۔

