کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ، وزراء، ارکان اسمبلی سے اضافی گین مین واپس لے لیے۔ بلوچستان پولیس کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی نفری کو پوراکر نے کے لیے پارلیمنٹرینز سے اضافی سیکورٹی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سابق وزیر میر علی حسن زہری سے 10، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری سے 1، سابق وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے 13اہلکار اور ایک گاڑی، رکن اسمبلی محمد صادق سنجرانی سے 12گن مین، رکن اسمبلی نواب جنگیز مری سے 34، سابق نگراں وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی سے 3بی سی اہلکار، سابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ سے 5پولیس اہلکار بطور گن مین واپس لے لئے گئے ہیں۔اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ گن مینوں کی واپسی کی رپور ٹ 6فروری تک جمع کروائی جائے۔
بلوچستان پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ، وزراء، ارکان اسمبلی سے اضافی گین مین واپس لے لیے

ٹیگز:
بلوچستان
