گڈانی (ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا دورہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ بی ڈی اے آر او پلانٹ و آر ایچ سی شیخ آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شپ بریکرز و بی ڈی اے آفیسرز و آر ایچ سی ہسپتال کا حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے عوامی شکایت بھی سنیں اور ذمہ داروں کو ہدایات دی کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کا کوئی کوتاہی نہ کریں، مقامی لوگوں کو مقامی اداروں میں روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کی پریشانیوں و مشکلات کو دور کیا جائے اس موقع پر مقامی لوگوں نے شپ بریکنگ یارڈ و دیگر گڈانی میں موجود کمپنیوں میں مقامی لوگوں کو روزگار سے بے دخل کرنے کے حوالے سے ڈڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو ہدایت دی کہ وہ ان کے مسائل حل کرنے کیلئے نظرثانی کرے گڈانی پٹواری کی ناقص کارکردگی پر لوگوں نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ موصوف نے ہمیشہ گڈانی کے غریب لوگوں کی قبضہ شدہ قدیمی زمینوں کو اپنی من مانی کرکے من پسند لوگوں کے کھاتے میں دیا ہے جو کہ مقامی لوگوں کے ناانصافی ہے اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ ان کے مسائل کو سنے اور انہیں صحیح معنوں میں حل کرے اس موقع پر شپ بریکرز حاجی رفیق سلام حاجی عبدالغنی حاجی محمد اخلاق و اے سی حب گڈانی تحصیلدار گڈانی و کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔
شپ بریکنگ یارڈ گڈانی میں مقامی لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں، عبدالعزیز عقیلی

ٹیگز:
عبدالعزیز عقیلی
