خضدار(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے میونسپل کارپوریشن خضدار کے مختلف وارڈز سے نامزد امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کا ایک اجلاس زیر صدارت آغا شکیل احمد خضداری درانی ہاوس میں منعقد ہوا۔اجلاس سے مرکزی رہنماء و ضلعی صدر آغا شکیل احمد خضداری، میر محمد آصف جمالدینی، سردار عزیز محمد عمرانی، رئیس علی احمد و دیگر نے خطاب کیا،اس موقع پر امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو 29 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور پولنگ کے عمل کے دوران ان کی زمہ داریوں سے متعلق ہدایات اور بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے آغا شکیل احمد خضداری و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف خضدار کی غریب عوام ہے اور دوسری طرف وہ تمام سیاسی، قبائلی ومذہبی قوتیں ہیں جنہوں نے کئی دھائیوں تک خضدار کے عوام پر حکمرانی کی ہے اگر یہ لوگ ووٹ کا حق دار ہیں تو پھر خضدار کی پسماندگی، بدحالی، نوجوانوں کی بیروزگاری کا زمہ دار کون ہے۔انہوں نے کہا کہ بالادست قوتیں اپنے سیاسی وقبائلی اختلافات بھلا کر متحد ہوسکتے ہیں تو عوام کیونکر اپنے بچوں کی بہتر مستقبل اور اپنے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیئے متحد نہیں ہوسکتے۔یہ عوام کی طاقت اور یکجہتی کا نتیجہ ہے کہ آج تمام سیاسی جناعتیں متحد ہوکر خضدار کے ایک ایک گھر میں جوکر عوام کے سامنے جھولی پھیلارہے ہیں کہ جس کو ووٹ دینا ہے دیدو باپ پارٹی کو ووٹ نہیں دینا۔عوام باشعور ہیں اور اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ در اصل یہ لوگ خضدار کی ترقی کے سامنے بندھ باندھنا چاہتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ سب سے بڑی طاقت عوام کے پاس ہے خضدار کے غریب عوام 29 مئی کو بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر استحصالی طبقے کو مسترد کردیں گے۔ پارٹی کے تمام امیدواروں،کارکنوں، ھمدردوں اور خضدار کے باشعور عوام نے جس طرح سے مخالفین کا مقابلہ کیا ہے اس عمل سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں انشاء اللہ 29 مئی غریب عوام کی کامیابی کا دن ہوگا۔
بالادست قوتیں اپنے سیاسی وقبائلی اختلافات بھلا کرمتحد ہوسکتے ہیں،آغا شکیل خضداری

ٹیگز:
آغا شکیل خضداری
