کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کراچی شاہراہ کی بندش کے بعد مسافروں نے ٹرین کے ذریعے سفر کو ترجیح دینا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز کراچی سے روانہ ہونے والی بولان میل 30 گھنٹوں کے طویل سفر کے بعد بخیر و عافیت کوئٹہ پہنچ گئی۔بولان میل کراچی کینٹ اسٹیشن سے شام ساڑھے سات بجے روانہ ہوئی اور مسلسل 30 گھنٹوں کے طویل سفر کے بعد گزشتہ رات 11 بجے کوئٹہ پہنچی۔ ٹرین میں سوار مسافروں نے دوران سفر درپیش مشکلات کے باوجود اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ خضدار کے راستے بند ہونے کے باعث سڑک کے ذریعے سفر کرنا ممکن نہیں تھا۔ تاہم، اگرچہ ٹرین کا سفر طویل رہا، لیکن وہ بخیر و عافیت اپنی منزل تک پہنچنے پر شکر گزار ہیں۔مسافروں نے کہا کہ بلوچستان میں کسی دوسرے صوبے سے بحفاظت اپنے گھر پہنچ جانا بھی کسی نعمت سے کم نہیں۔ انہوں نے ٹرین سروس کو بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان ریلوے کو مزید اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ مسافروں کو مزید سہولت میسر آ سکے۔
کوئٹہ کراچی شاہراہ بند،مسافروں کا ٹرین کے ذریعے سفر،بولان میل 30 گھنٹوں بعد کوئٹہ پہنچ گئی

ٹیگز:
بولان میل
