کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائم مقام گورنر بلوچستان و اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمدجمالی سے پرائیویٹ اسکولز بلوچستان کے ایک وفد نے محمد نواز پندرانی کی قیادت میں ملاقات کی وفد میں منظوراحمد پندرانی،کنیز فاطمہ،محمد زمان یوسفزئی اور ملک محمد عارف شامل تھے۔پرائیویٹ اسکولز کے وفد نے قائم مقام اسپیکر کو بتایا کہ بلوچستان کے پرائیویٹ اسکولز کو درپیش مسائل اور پرائیویٹ اسکولز کے پاس شدہ ترمیمی بل 2019ء کانوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز بلوچستان کے وفد کی صوبائی وزیرتعلیم میر نصیب اللہ مری سے ملاقات کرائی جائے گی تاکہ پرائیویٹ اسکولوں کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کیلئے مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔
قائم مقام گورنربلوچستان میرجان محمدجمالی سے پرائیویٹ اسکولز بلوچستان کے ایک وفد کی ملاقات

ٹیگز:
ملاقات
