لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما ء اسلام پا کستان کے مرکزی رہنما مولانا محمد خان شیر انی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مستقبل نہیں ہے اب تو آثار بھی نظر آرہے ہیں،عمران خان یہ ٹرن اوور مکمل کرینگے، ہم کسی گر وپ یا الاٹمنٹ کا حصہ نہیں بلکہ ہما را تعلق جمعیت علما ء اسلام پا کستان کے دستور سے ہے ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے جمعرات کے روز حب آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائند ؤں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے عبد الما لک،سابق سینیٹر ڈاکٹر محمد اسما عیل بلیدی،پر وفیسر عبد الحئی، مو لانا محمد عالم لانگو، حا فظ منصور مینگل، حا جی محمد صادق نو رانی، حا جی نسیم کاکڑ، ملک اسلم، نعما ن خان اور وحید خان سمیت کا رکنان کی کثیر تعداد موجود تھی، مولانا محمد خان شیر انی نے حب آمد کے موقع پر جمعیت علما ء اسلام پا کستان کے رابطہ آفس کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا بعدازاں مولانا محمد خان شیر انی نے میڈیا کے نمائند ؤ ں سے با ت چیت کرتے ہو ئے کہاکہ افغانستا ن میں جو تبد یلی آئی ہے اسے انقلا ب یا فتح نہیں کہا جا سکتا بلکہ اشرف غنی کو اقتدار کی کرسی بٹھایا گیا بعد میں انھیں ہد ایت کی گئی کہ وہ استعفیٰ دیں اور اقتدار طالبان کے حوالے کر یں یہ امر یکہ کا طالبان اور اشرف غنی کے درمیان انتخاب ہے نہ کہ انقلا ب یا فتح ہے اوریہ حکو مت بھی بین الااقوامی سطح پر عارضی حکو مت سمجھی جا تی ہے آگے کو ئی اور حکو مت ہو گی انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا مستقبل نہیں ہے اب تو آثار بھی یہی نظر آرہے ہیں، عمر ان خان یہ ٹرن اوور پو را کرے اور آئند ہ کے لئے دعا کر یں کہ وہ حاکمیت پر نہ آئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں 2002اور 2018میں پا رٹی کوجمعیت علما ء اسلام پا کستان â ف á کے نام سے رجسٹرڈکیا گیا جبکہ ہما رے دستورکی پہلے دفعہ میں ہما ری جما عت کا نام جمعیت علما ء اسلام پا کستان ہے اور ہما رے دستور میں یہ بھی ہے کہ دستور میں کسی قسم کی ترمیم کرنی ہو تو مرکزی مجلس عمومی کی دو تہا ئی اکثریت کی ضرورت ہو گی دستور میں اس قسم کی ترمیم نہیں ہو ئی کہ ف کا اضا فہ ہو انہو ں نے کہاکہ ساتھیو ں کو بتا ئے بغیر ف کااضا فہ کیا گیا ہے جسکا بعد میں ساتھیوں کو پتا چلا ہے اور 2013میں رجسٹریشن جمعیت علما اسلام ف ہو ئی ہے پہلی رجسٹریشن سے معلوم ہو تا ہے کہ جما عت کسی فرد کے نا م الاٹ ہو ئی ہے جبکہ دوسری رجسٹریشن کا معنی یہ ہے کہ یہ ایک گر وپ ہے مو لانا محمد خان شیر انی نے کہاکہ نہ ہم الاٹمنٹ کے ارکان تھے اور نہ ہی کسی گروپ کے ارکان تھے بلکہ ہم ہما ری دستو ری جما عت ہے جمعیت علما ء اسلام پا کستان کے ارکان تھے ہیں اور انشاء اللہ رہیں گے الیکشن کمیشن، سرکا ر اور اسٹیبلشمنٹ سیاسی جما عتوں کو اپنے مقاصدکے لئے استعما ل کر تے ہیں انہو ں نے کہاکہ ہما رے بلو چستان میں جتنی بھی دشمنیاں ہو ئی ہیں وہ الیکشن کا نتیجہ ہیں عوامی نما ئند ے عوام اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان سے نکل جا ئیں تو عوام کے بنیا دی مسائل حل ہو جا ئیں گے
پی ڈی ایم کا مستقبل نہیں ہے اب تو آثار بھی نظر آرہے ہیں،مولانا محمد خان شیر انی

ٹیگز:
مولانا محمد خان شیر انی
