قلات (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی کا ڈسٹرک ہیڈکوارٹرہسپتال قلات کا دورہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرسیف اللہ بارانزئی نے ڈپٹی کمشنرکو ہسپتال کادورہ کرایا ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال کے مختلف شعبوں کادورہ کیا اور ڈاکٹروں کی حاضریاں چیک کی اورغیرحاضر ڈاکٹروں پر شدید برہمی کااظہار کیا ڈاکٹروں اوردیگر اسٹاف کو سختی سے وارننگ جاری کردی کہ وہ اپنے حاضریاں ہرصورت یقینی بنائیں غفلت اورلاپروائی کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ڈاکٹر لوگوں کے لیئے مسیحا ہیں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات دینا ہمارا اولین ترجیح ہے
ڈپٹی کمشنرقلات مہراللہ بادینی کا ڈسٹرک ہیڈکوارٹرہسپتال قلات کا دورہ

ٹیگز:
مہراللہ بادینی
