مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) شیخ حاجی کے پہاڑی کے قریب قبائلی سرداروں کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ دو افراد زخمی دونوں قبائلی سردار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ قبائلی سردار احمد خان بنگلزئی اور سردار الیار خان بدوزئی اسپلنجی سے کسی قبائلی تنازعہ کے حل کے سلسلے میں جوہان جارہے تھے کہ ان کے قافلے پر شیخ حاجی کے پہاڑی کے کے مقام پر سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قافلے میں شامل دو افراد غلام فاروق بدوزئی اور عبدالغفار بدوزئی زخمی ہوگئے،واضع رہے کہ قافلے میں بنگلزئی قبائل کے سرکردہ معززین و معتبرین ایکس ای این غلام سرور بنگلزئی ٹکری محبوب بنگلزئی سمیت دیگر معززین کی وفد شامل تھے زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال منگچر منتقل کردیا گیا۔
شیخ حاجی کے پہاڑی کے قریب قبائلی سرداروں کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ دو افراد زخمی

ٹیگز:
شیخ
