کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے رہائشی بالاچ خان سرپرہ نے کہا ہے کہ میری منگیتر ثمینہ کنول نے منگی سے لیکر آج تک مجھ سے 90لاکھ روپے خرچ کروائے لیکن اب شادی سے انکار کر دیا ہے اور اب مجھے اور میرے گھروالوں کو دھمکیاں دی رہی ہیں، عدالت عالیہ، گور نربلو چستان، وزیر اعلیٰ بلو چستان، آئی جی پو لیس بلوچستان سے گزارش ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ عدلیہ میں 17گریڈ پر تعینات آفیسر ثمینہ کنول نے مجھے پیار محبت کا جھانسہ دیکر مجھ سے منگی کی لیکن اب وہ شادی کر نے سے انکار کر رہی ہے اور مجھے اور میرے گھروں کو دھمکیاں دے رہی ہیں، انہوں نے کہاکہ منگی سے لیکر آج تک میں اپنی منگیتر ثمینہ کنول پر 90لاکھ روپے خرچ کر چکا ہوں، انہوں نے کہاکہ ثمینہ کنول نے عدالت میں مجھ پر کیس دائر کیا جب میں عدالت گیا مجھ سے نہ تو کوئی بیان ریکاڈ کروایا گیا اور نہ ہی کوئی وکیل مانگا گیا بلکہ میرے خلاف فیصلہ سنا دیا گیا، انہوں نے عدالت عالیہ، گور نربلو چستان، وزیر اعلیٰ بلو چستان، آئی جی پو لیس بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے، انہوں نے کہاکہ اگر مجھے یا میرے خاندا ن میں سے کسی کو بھی کچھ ہوا اسکی تمام تر ذمہ داری ثمینہ کنول اور انکے خاندان والے ہوں گے۔
ثمینہ کنول نے منگنی سے لیکر آج تک مجھ سے 90لاکھ روپے خرچ کروائے لیکن اب شادی سے انکار کر دیا ہے ٗ بالاچ خان سرپرہ

ٹیگز:
ثمینہ کنول
