کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے تربت پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تربت پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کا بلامقابلہ انتخاب صحافی برادری کے باہمی اتحاد، اعتماد اور یکجہتی کا مظہر ہے۔ انہوں نے صدر منتخب ہونے پر حافظ صلاح الدین سلفی، نائب صدر نور شاہ نور، جنرل سیکرٹری ماجد صمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایاز اسلم اور فنانس سیکرٹری مقبول ناصر سمیت تمام عہدیداران کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ تربت پریس کلب مکران بھر میں صحافتی سرگرمیوں کا محور و مرکز ہے جہاں صحافیوں نے ہمیشہ عوامی مسائل، محروم طبقات کی آواز اور علاقائی پسماندگی کو موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافی انتہائی کٹھن، مشکل اور نامساعد حالات میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں، فرائض کی ادائیگی کے دوران بلوچستان کے بہت سے بہادر صحافیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جو صحافتی تاریخ میں ایک روشن باب ہیانہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جب جھوٹی خبروں اور سنسنی کا رجحان بڑھ رہا ہے صحافیوں کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ تحقیق، غیر جانب داری اور صحافتی اخلاقیات کو مقدم رکھیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ آزادی صحافت کے تحفظ، صحافتی اقدار کے فروغ، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور پریس کلب کے انتظامی امور کو مزید فعال بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
بلوچستان کے صحافی انتہائی کٹھن، مشکل اور نامساعد حالات میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں، میر رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
میر رحمت صالح بلوچ
