کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخو املی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کلی خنائی باباکے رکن محمد نبی گزشتہ دنوں ہزار گنجی میں چوروں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے اور ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھے جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ بیان میں واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزمان کو گرفتارکیا جائے۔بیان میں کہاگیا کہ پارٹی مسلسل ضلع کوئٹہ اور بالخصوص شالکوٹ تھانہ سریاب سرکل میں چوری وڈکیتی کے وارداتوں کی نشاندہی کرتی چلی آرہی ہے جس پر محکمہ پولیس اب تک خاموش اور غیر سنجیدہ ہے یہی وجہ ہے کہ آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بے گناہ انسان زخمی اور قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہے۔بیان میں شہید محمد نبی کے خاندان سے دلی رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور شہید کے درجات بلندی اور پسماندگان کے صبرو جمیل کیلئے دعا کرتی ہے۔
پولیس اپنی ذمہ داریوں میں غیر سنجیدہ ہے، محمد نبی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، پشتونخوامیپ

ٹیگز:
پشتونخوامیپ
