کچھی(ڈیلی گرین گوادر) گزشتہ رات قومی شاہراہ سندھ بلوچستان پر مسلح ڈاکوؤں کا کانوائے پر حملہ پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مسافر جاں بحق پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی بولان کے علاقے میں گزشتہ رات نیشنل ہائی وے لمجی لینڈ سے میاں کراس ڈبل روڈ پر گزشتہ رات نا معلوم مسلح ڈاکوؤں نے شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مسافر کوچز اور ٹرانسپورٹرز کے کانوائے کو لوٹنے کی کوشش کی اس دوران پولیس کی بروقت کارروائی سے ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان آدھے گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ڈاکوؤں کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار اور ایک مسافر شدید زخمی ہو گئے پولیس کی سخت جوابی کارروائی پر ڈاکو پسپا ہو کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جاں بحق شخص اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی منتقل کر دیا جاں بحق مسافر جمل خان ولد نبی بخش سکنہ نواب شاہ، سندھ زخمی مسافر نجیب اللہ ولد شفیع محمد سکنہ نواب شاہ، سندھ اور زخمی پولیس اہلکار محمد ایاز سکنہ کچھی کے نام سے ہوئی ہے واقعے کے فورا بعد ایس ایچ او پولیس حاجی شہر مٹھڑی کی قیادت میں پولیس جوانوں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کچھی، بولان قومی شاہراہ پر مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار، فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

ٹیگز:
بولان
