کچھی(ڈیلی گرین گوادر) پولیس تھانہ حاجی شہر کے بعد پولیس تھانہ کھٹن پر بھی مسلح افراد نے حملہ کرکے تھانے کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کردیا۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پولیس تھانہ کھٹن کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دھماکے سے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی مسلح افراد نے پولیس تھانہ حاجی شہر پر حملہ کرکے عمارت کو دھماکے سے تباہ کردیا تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانہ کھٹن پر حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کارروائی شروع کردی ہے۔

