سوراب(ڈیلی گرین گوادر) سوراب بڑو میدانی ایریا سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نور احمد ولد میرزا خان، قوم محمد حسنی، سکنہ بتگو سوراب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو فوری طور پر سول ہسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا، جہاں ضروری طبی کارروائی کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں مذکورہ شخص کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث ہونے کا بتایا جا رہا ہے تاہم واقعے کی اصل وجوہات اور دیگر تفصیلات کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید معلومات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

