کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں کرفیو نافذ کرنے اور موبائل فون نیٹ ورک عارضی طور پر بند کرنے کی تجاویز زیرِ غور ہیں، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو جدید تھرمل گنز سے لیس کر دیا گیا ہے، جبکہ کوئٹہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ چیکنگ کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مثر انداز میں نمٹا جا سکے۔انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے یومِ آزادی کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔
کوئٹہ، 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، پولیس کو تھرمل گنز فراہم

ٹیگز:
پولیس کو تھرمل گنز
