بولان(ڈیلی گرین گوادر)بولان دربی کے مقام پر پک اپ اور دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، ایک نوجوان موقع پر جاں بحق چار زخمی پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز دو موٹر سائیکلوں پر چار دوست ڈھاڈر سے کوئیٹہ جارہے تھے بولان دربی کے مقام پر کوئیٹہ سے آنے والی پک اپ گاڑی سے ٹکرا گئے جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان عبدالکریم ولد بچل خان قوم چانڈیہ سکنہ شوران موقع پر جان کی بازی ہار گیا واقعہ کی اطلاع پاکر ڈھاڈر پولیس نے زخمیوں جاں بحق نوجوان کی نعش کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا ایم ایس ڈاکٹر زاہد سرکی کے مطابق ہسپتال لائے گئے دیگر چار نوجوان زخمیوں کی شناخت بلال احمد ولد مرحوم بشیر خان قوم کولاچی سکنہ رندعلی ڈھاڈر، ریاض احمد ولد محمد عثمان سکنہ رندعلی، محمد موسیٰ ولد نبی داد قوم پرکانی سکنہ نصیر آباد اور بابل ولد موسیٰ سکنہ نصیر آباد سے ہوئی زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر میں طبی امداد دی گئی جبکہ دو زخمیوں کو شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
بولان،دربی کے مقام پر پک اپ اور دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، ایک نوجوان جاں بحق چار زخمی

ٹیگز:
بولان
