کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ہفتہ کو بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے کوئٹہ پہنچنے پر پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں نے استقبال کیا۔مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ پہنچنے کے بعد جمعیت علماء اسلام کے رہنما و بلوچستان اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہپر جاکر انکے بھائی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اصغر خان ترین اوردیگر پارٹی رہنمابھی انکے ہمراہ تھے۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کوئٹہ پہنچ گئے، ملک سکندرخان ایڈووکیٹ کے بھائی کی وفات پرتعزیت کی

ٹیگز:
مولانا فضل الرحمن
