کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی صوبائی صدر اسلم بلوچ مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ مرکزی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ سمیت و دیگر موجود تھے۔عوامی نیشنل پارٹی کے وفد میں مرکزی سیکرٹری برائے طلباء امور رشید خان ناصر سینیٹر داؤد خان اچکزئی ڈاکٹر اقبال ترین ضلعی صدر ثناء اللہ کاکڑ سمیت دیگر موجود تھے۔وفد نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے 6 اگست کو مشاورتی اجلاس اور 17 اگست کو شہدائے اگست کے سلسلے میں تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔نیشنل پارٹی کے قاہدین نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی دونوں تقریب میں شرکت میں کریگی۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ٹیگز:
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
