کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میرلیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا دارومدار قبائل کے درمیان اتحاد، باہمی اعتماد اور اخوت پر ہے اور ہمیں ہر اختلاف کو گفت و شنید، برداشت اور رواداری کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو نورزئی قبائل کے معتبرین کی لہڑی ہاؤس آمد کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی نورزئی قبائل کے معتبرین کا لہڑی ہاؤس کوئٹہ پہنچنے پر میرلیاقت لہڑی اور لہڑی قبائل کے معتبرین نے پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر باہمی احترام، امن و امان، بھائی چارے اور علاقائی ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا دارومدار قبائل کے درمیان اتحاد، باہمی اعتماد اور اخوت پر ہے، اور ہمیں ہر اختلاف کو گفت و شنید، برداشت اور رواداری کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں امن، بھائی چارے اور عوامی خدمت کے لیے تمام قبائل کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک پْرامن اور متحد معاشرہ میسر آ سکے۔نورزئی قبائل کے عمائدین نے میر لیاقت لہڑی کی میزبانی کو سراہتے ہوئے باہمی اتحاد، امن اور علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بلوچستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کا دارومدار قبائل کے درمیان اتحاد، باہمی اعتماد اور اخوت پر ہے ٗمیر لیاقت لہڑی

ٹیگز:
میر لیاقت لہڑی
