کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)روزنامہ الجزیرہ کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر محمد زبیر بلوچ گزشتہ روز انتقال کرگئے جو دو سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جنہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیاوہ صہیب احمد، عمیر احمد، شعیب احمد، عزیر احمد، سہیل احمد کے بھائی محمد کریم، خالد زبیر کے والد، یار محمد اور حاجی عید محمد کے کزن تھے۔ فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ لالہ خان بادیزئی ہاؤسنگ اسکیم ارباب خان روڈ پر ہورہی ہے۔ درایں اثناء گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی عثمان بادینی،قبائلی رہنما لالا خان بادیزئی سمیت قبائلی، سیاسی رہنماؤں، صحافتی حلقوں و دیگر نے تعزیت کی۔
روزنامہ الجزیرہ کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر محمد زبیر بلوچ انتقال کرگئے

ٹیگز:
الجزیرہ
