کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے روزنامہ الجزیرہ کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر، سینئر صحافی محمد زبیر بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محمد زبیر بلوچ کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے پیشہ ورانہ دیانت داری، جرات اور ذمہ دار صحافت کے ذریعے بلوچستان کے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا انتقال صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے جس کی تلافی آسان نہیں۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محمد زبیر بلوچ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
محمد زبیر بلوچ کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی , میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
محمد زبیر بلوچ
