کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) بلوچستان کی جانب سے ایک اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے خلاف سول ہسپتال کوئٹہ میں احتجاجی یکجہتی کیمپ مسلسل جاری ہے۔ ترجمان وائی ڈی اے ڈاکٹر ثنا اللہ بلوچ کے مطابق، اس واقعے کے خلاف اپنے سخت احتجاج کو ریکارڈ کرانے کے لیے آج بروز جمعہ 12 جون 2026 کو بعد نمازِ جمعہ شیخ زید ہسپتال سریاب سے کوئٹہ پریس کلب تک ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق، ریلی کے کوئٹہ پریس کلب پہنچنے پر وہاں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں، وکلا تنظیموں، طلبہ تنظیموں، سول سوسائٹی، چیمبر آف کامرس اور تمام سماجی کارکنوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی ریلی اور مظاہرے میں بھرپور اور فعال شرکت کو یقینی بنائیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو انصاف دلانے کی اس جائز جدوجہد میں تمام مکاتبِ فکر کے لوگ ڈاکٹروں کا ساتھ دیں تاکہ ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جا سکے۔
ڈاکٹر ماہ نور کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے خلاف سول ہسپتال میں یکجہتی کیمپ جاری، وائی ڈی اے کا احتجاج کا اعلان

ٹیگز:
وائی ڈی اے
