کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بار کونسل نے بلوچستان بھر میں آج عدالتی کارروائی سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ بائیکاٹ بلوچستان گرینڈ الائنس کی ریلی پر پولیس کی جانب سے کیے گئے لاٹھی چارج، شیلنگ اور مرد و خواتین ملازمین کو زخمی کرنے کے خلاف بطور احتجاج کیا جا رہا ہے۔بلوچستان بار کونسل نے کہا ہے کہ وہ گرینڈ الائنس کے گرفتار مرکزی قائدین اور دیگر ملازمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ اعلامیہ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام گرفتار ملازمین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے تمام جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔بار کونسل نے واضح کیا کہ عوامی احتجاج کو طاقت کے ذریعے دبانے کی روش قابل مذمت ہے اور وکلا برادری اس جبر کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔
بلوچستان بار کونسل کا بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج، حکومت ملازمین کو فوری رہا کرے

ٹیگز:
بلوچستان بار
