اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر ) قائد حزب اختلاف اور چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے ہم شریف ہوں گے لیکن اتنے لاعلم نہیں کہ یہ سمجھ نہ سکے کہ ہمارے حق پر ڈاکہ کس نے ڈالا اور یہ غیر آئینی ترامیم کون لارہا ہےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم جمور کے اس سلوگن کو تمام تر مراعات پر فوقیت دیتے ہیں۔ عمران خان کا ساتھ دے کر ہم کوئی احسان نہیں کر رہے بلکہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔8 فروری کو ہم نے علامتی طور پر اس لیے منتخب کیا کیونکہ اسی دن عوام کے ساتھ ظلم ہوا۔ عمران خان کی پارٹی کا مینڈیٹ چھینا گیا اور اقلیتی نشستیں خیرات کی طرح بانٹ دی گئیں۔ اگر واقعی جمہوری مزاج ہوتا تو سیاسی جماعتیں ان نشستوں کو لینے سے انکار کر دیتیں۔ لاکھوں لوگ اگر منظم ہوں تو کوئی انہیں نہیں روک سکتا. لنڈی کوتل، چارسدہ، مردان، کوئٹہ، ژوب، لورالائی یا کراچی ، نظم و ضبط ہو تو طاقت خود بولتی ہے۔ اگر کسی کو ظلم سے محبت ہے تو بیشک ہمارے ساتھ شامل نہ ہوں۔
اتنے لاعلم نہیں کہ یہ سمجھ نہ سکے کہ ہمارے حق پر ڈاکہ کس نے ڈالا اور یہ غیر آئینی ترامیم کون لارہا ہے ` محمود خان اچکزئی

ٹیگز:
محمود خان اچکزئی
