بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے قومی وبلوچستان کیسیاسی قیادت،پارلیمانی قیادت کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا،لیاقت بلوچ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان،سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ،امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی قیادت میں وفد نے نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک سے ملاقات کی۔ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہد اختر بلوچ، مولانامحمدعارف دمڑ اور امیر جماعت اسلامی کوئٹہ نعیم رند بھی شامل تھے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، امن و امان، عوام کو درپیش مسائل اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے قومی وبلوچستان کیسیاسی قیادت،پارلیمانی قیادت کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے بات چیت مذاکرات وجرگہ اورگفتگو سے حقوق وامن دیکرمسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔غیرقانونی رشوت دیکرتجارت کے بجائے قانونی طریقے سے بارڈرٹریڈبحال ہوناوقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ، امن و استحکام اور صوبے کی ترقی کے لیے سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے قومی وبلوچستان کیسیاسی قیادت،پارلیمانی قیادت کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا،لیاقت بلوچ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
