کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان،سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ اور امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے وفدکے ہمراہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفرازخان بگٹی سے ملاقات کی۔وفد میں جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ، نائب امراء پارلیمانی سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی،زاہداختربلوچ، ڈاکٹرشکیل احمدروشان،مولانامحمد عارف دمڑ،کوئٹہ کے امیرعبدالنعیم رندشامل تھے۔لیاقت بلوچ ومولاناہدایت الرحمن بلوچ نے وزیراعلٰی سے صوبہ بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال،امن و امان، عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر عبد المجید بادینی اور باقی صوبائی رہنماؤں نے بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل، خصوصاً روزگار، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں امن و استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور سیاسی قیادت کی مشاورت سے صوبے کے مسائل حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ملاقات میں باہمی تعاون، سیاسی ہم آہنگی اور بلوچستان کے عوام کے مفاد میں مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفرازخان بگٹی سے ملاقات

ٹیگز:
میر سرفرازخان بگٹی
