کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں مسلط نام نہاد صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں معروضی شرائط، تاریخی حقائق اور صورتحال کے برعکس نئے ڈویژنز اور اس میں اضلاع کو یکجا کرنے کے فیصلے کو کھلی طور پر مسترد کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخی جغرافیائی حقائق کو مسخ کرتے ہوئے ڈویژنز میں تاریخی قومی معاشرتی اقدار کے برخلاف غیر منصفانہ طور پر اضلاع کو یکجا کرنے کا عمل تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہیں جس کا فوری طور پرخاتمہ ناگزیر ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں پشتونوں کی رضامندی کے بغیرڈویژنز اور اس میں تاریخی جغرافیائی لسانی اور معاشرتی اقدار کے برخلاف اضلاع کو یکجا کرنے کا ناروا فیصلے ہمارے عوام کو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اور حکومت کے اس نام نہاد فیصلے کے خلاف پارٹی عدالتی وقانونی چارہ جوئی اور اپنے عوام کی تائید وحمایت سے پر امن سیاسی جمہوری جدوجہد کی راہ اپنانے سے نہیں ہچکچائے گی جس کی ذمہ داری مسلط حکومت پر عائد ہوگی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے نئے ڈویژنز اور اس میں اضلاع کو یکجا کرنے کے فیصلے کو کھلی طور پر مسترد کرتے ہیں ٗ پشتونخواملی عوامی پارٹی

