تربت(ڈیلی گرین گوادر)تربت کے علاقے کلاتک میں ایک ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا اور نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے پولیس چیک پوسٹ میں گھس کر اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور بعد میں انہیں چھوڑ دیا۔مقامی لوگوں کے مطابق، مسلح افراد روڈ پر سرعام گھومتے رہے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
تربت، کلاتک میں ٹاور اور سی سی ٹی وی کیمروں پر دھماکہ خیز حملہ، پولیس اہلکار یرغمال بنایا اور بعد میں انہیں چھوڑ دیا

ٹیگز:
تربت
